
مرتضیٰ علی
ہمارا بنیادی مقصد ڈی ٹی آئی کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے ساتھ ترقی اور بلندی کی راہوں پر گامزن کرنا اور اپنے ادارے کو بدلتے عالمی رجحانات اور صنعتی تقاضوں کی بڑھتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ڈی ٹی آئی نے پی ایل سی(PLC)، آئی آئی او ٹی(IIOT) اور Embedded میں اپنے طلبہ کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے اور حال ہی میں NEBOSH کا گولڈ اسٹیٹس بھی حاصل کیا ہے۔ نوجوانوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ جب ہمارے طلبہ پاکستانی اداروں اوربیرونِ ملک مختلف پروجیکٹس کاحصّہ بن کر اپنی کارکردگی کالوہا منواتے ہیں تو اُن کی پیشہ ورانہ قابلیت نہ صرف ڈی ٹی آئی بلکہ وطنِ عزیز کے فخر کا سبب بنتی ہے۔ یہ با صلاحیت اور خو دکفیل جوان نہ صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصّہ ڈالتے ہیں بلکہ اپنے خاندانوں کی آسودگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
میں ڈی ٹی آئی سے منسلک تمام عطیہ کاروں اور شراکت داروں کی مسلسل امداد پر اُن کا شکرگزار ہوں اور پُر اُمید ہوں کہ ہمارے تمام محسنین ایک پائیدار اور روشن مستقبل کے حصول کی خاطر یوںہی معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔ ہمارے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے نبھانے کے لئے ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہی خوشحالی اور کامیابی کی بلندیاں چھونے کی سعی کر سکتے ہیں۔