ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ

منصوبہ منجانب بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (BARD) فاؤنڈیشن, ڈی ٹی آئی کا قیام ۱۹۹۸ء میں نوجوانانِ پاکستان کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور روزگار کے درمیان موجود فرق ختم کرنے کے لئے کیا گیا۔ قومی خدمات کے اعتراف میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فلنتھراپی کی جانب سے۲۰۱۴ء میں  ڈی ٹی آئی کو غیر منفا بخش ادرا کے درجے سے نوازا گیا۔

  • ہمارے تربیتی پراگرامز طلبہ کو متعدد عملی مشقوں کے ذریعے صنعتی سطح پر اپنے متعلقہ شعبوں کے ماحول اور کام کی نوعیت سے روشناس کرواتے ہیں ۔

  • ہمارے طلبہ تمام صنعتی شعبوں میں جدید تکنیکی افرادی قوّت بڑھانے اورصنعتی ملازمتوں میں فوری طور پر شامل ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

  • ڈی ٹی آئی اپنے تمام طلبہ کو بذریعہ لیسمنٹ ڈرائیوز اور کیرئیر کونسلنگ ، روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے اور یہ بات یقینی بناتا ہے کہ طلبہ کے لئے تربیت سے ملازمت کا سفر آسان تر ہو جائے۔

بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (BARD) فاؤنڈیشن

BARD فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش منصوبہ ہے جسے بلقیس اور عبدالرزاق داؤد نے شروع کیا ، تاکہ باصلاحیت افراد کو اپنے منتخب کردہ شعبے میں بطور چیمپئن اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد مل سکے۔ فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، BARD فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔

dti-building-2
ہماری تاریخ

ہمارا مقصد – پاکستان میں معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی

۱۹۹۸ء سے فعال، ڈی ٹی آئی اب تک۱۴ مختلف صنعتی شعبوں میں۳۰ ہزار سے زائد نوجوان طلبہ کو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کر چکا ہے جن میں طلبہ کی بڑی تعداد بیرونِ ملک ملازمت پر فائز ہیں۔ لاہور میں ۱۰ ایکڑ کے وسیع رقبے پر تعمیر کیمپس جہاں جدید ترین آلات اور مخصوص شعباجات میں برسوں کاتجربہ رکھنے والے اساتذہ کرام طلبہ کو معیاری تعلیم اور تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ڈی ٹی آئی کا نصاب نظری اور عملی تربیت کے وسیع امتزاج پر مبنی ہے۔ ہمارا فلیگ شپ پروگرام ڈی ٹی آئی ویلڈنگ اسکول ہے جہاں طلبہ کو ESAB کے جدید ترین آلات کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔