سماجی ذمہ داری کی سرگرمی

ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے تحت لاہور کیمپس میں صفائی سے متعلق سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ “We Care” کے نام سے منعقد کی گئی اس سرگرمی کا مقصد صاف ستھرےاور صحت مند ماحول کی اہمیت کے حوالے سے آگہی پھیلانا، ذمہ داری کا احساس جگانااور قومی وقاربرقرار رکھنے کے رویے کو فروغ دینا تھا۔وی کیئر کی فلاحی سرگرمی صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق اسلامی اقدار فروغ دینے کی ایک کاوش تھی۔جس کا بنیادی مقصدپاکستان کے ترقی پزیر علاعقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ سماج اور ماحول کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ترغیب دلانا تھا۔ اس نوعیت کی پہلی سرگرمی یکم مارچ ۲۰۱۷ء کو منعقد کی گئی تھی جس میں ایک انسٹرکٹر کی زیر نگرانی میں پانچ پانچ طلبہ پر مشتمل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ سرگرمی دو گھنٹے تک جاری رہی جہاں ٹیموں نے کیفے ٹیریا، گراؤنڈ، گیلری اور مین بلڈنگ کو صاف کیا۔ ڈی ٹی آئی کے تمام عملے اور طلبہ نے رضاکاروں کی اس کوشش کوخوب سراہا اور یہ نیک مقصد پروان چڑھانے کا عہد کیا۔