ملازمت
ڈی ٹی آئی بین الاقوامی معیار کے تکنیکی کورسسز، صنعتی طلب پر مبنی ٹریننگز، تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں بین الاقوامی معیار کی سند فراہم کرتا ہے تاکہ طلبہ کی تقرری یقینی بنائی جا سکے۔ ہم طلبہ اور گریجویٹس کے لئے مقامی اور بین الاقوامی صنعتی اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مد د کرتے ہیں ۔
کامیابی کی کہانیاں
ڈی ٹی آئی میں نیسلے کی جانب سے ہمیں بھیجنے کی ایک وجہ پیشہ ورانہ اور شخصی خوداعتمادی کا حصول تھا ۔ مستقبل میں جب بھی میں کام کرنے کا فیصلہ کروں گی تو یقیناً مرد ملازمین کے ساتھ کام کرنا پڑےگا ۔ گویا یہ سیکھنا بھی ضروری ہے کہ اس ماحول میں کیسے کام کیا جائے۔
میں نے ملٹی ویلڈر 6 G کورس میں داخلہ لیا۔ ڈی ٹی آئی اور اس کے اساتذہ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ میرے برسرِروزگار ہونے اور تمام تر پیشہ ورانہ کامیابیوں کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔
میں نے 2015ء میں ڈی ٹی آئی سے مکینیکل فیلڈ میں پائپ فیبریکیشن کا کورس مکمل کیا۔ اس کورس کی بدولت مجھے ڈیسکون لاہور مینو فیکچرنگ ورکشاپ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ڈی ٹی آئی کے اساتذہ نے مجھے وہ سب کچھ سکھایا جو روزگار حاصل کرنے اور خاندان کیلئے بہتر کفالت کرنے میں میرے لئےمدد گار ثابت ہوا۔
میں نے جولائی 2015ء میں ڈی ٹی آئی سے فیبریکیشن سپر وائزر کا کورس مکمل کیا۔ ڈی ٹی آئی میں تعلیم کے دوران میں نے اعتماد کے ساتھ اہم مہارتیں حاصل کیں جس کی وجہ سے مجھے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے کام کرنے اور بیرون ملک جانےکا موقع ملا۔ ڈی ٹی آئی میں میرا مجموعی تجربہ حوصلہ افزاء اساتذہ کی وجہ سے بہت اچھا تھا۔
ڈی ٹی آئی کی صرف چھ ماہ کی تربیت نے مجھے اپنے 10 سال کا تجربہ رکھنے والے حریفوں سے مسابقت کی دوڑ میں آگے لاکھڑا کیا۔ میں اس کامیابی کو اپنے مرحوم والد اور ڈی ٹی آئی میں اپنے سرپرستوں کے نام کرتا ہوں۔ ڈی ٹی آئی نے مجھے ایک پیشہ ور ویلڈر بنایا اور اس شعبے میں ترقی کرنے کا وژن بھی دیا۔ شکریہ ڈی ٹی آئی۔