ڈی ٹی آئی میں روزمرہ زندگی

طلباء کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ہر کلاس کے دوران باقاعدہ تربیتی سیشن منعقد کرتا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد مارکیٹ کے رجحانات اور ضروریات کے مطابق طلباء کی رہنمائی اور اصلاح کرنا ہے۔ ان نشستوں کا مقصد بازاری رجحانات اور ضروریات کے مطابق طلبہ کی رہنمائی اور اصلاح کرنا ہے۔ یہ نشستیں طلبہ کی امیدوں کے مطابق ملازمتیں تلاش کرنے اور متعلقہ صنعتوں کے لئے افرادی قوّت فراہم کرنے کے سلسلے میں مددگار اور مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

lifeatdti
Job-Placement

ملازمت کے مواقع

مستقبل میں طلبہ کی تقرر کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ٹی آئی کورس کے دوران ہر کلاس کے ساتھ باقاعدگی سے تربیتی سیشنز منعقد کرتا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد مارکیٹ کے تقاضوں اور ایمپلائرز کی ضروریات کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کرنا ہے۔ ملازمت میں تقرر کے یہ سیشنز گریجویٹس طلبہ کو اُن کے ہنر کے مطابق ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور متعلقہ صنعتوں کے لئے افرادی اثاثہ موحیا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اساتذہ کا تربیتی پروگرام

جدید اور معیاری تکنیکی تربیت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی ٹی آئی باقاعدگی سے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے اپنے اساتذہ کرام کی تربیتِ نو کا اہتمام کرتا ہے۔ ہمارا مانناہے کہ جدیدترین علوم کے حامل اساتذہ کرام ہی بہترین تربیت یافتہ شاگرد پیدا کر سکتے ہیں۔

ورک شاپس

ڈی ٹی آئی  اپنی لاہور اور صادق آباد کیمپسز میں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کردہ ورک شاپس میں اپنے طلبہ کو کمپیوٹر اور پی ایل سی لیبز کے ذریعے بہترین ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ویلڈنگ، الیکٹریکل، فیبریکیشن، مل رائٹ اور کارپنٹری کی عملی تربیت کیلئے مختص کی گئیں ورک شاپس اور  ایچ ایس ای ا سکیفولڈنگ یارڈز موجود ہیں۔  ان ورک شاپس اور لیبز کا مقصد طلباء کو اپنے تجربہ کار اساتذہ کے زیر نگرانی سیکھنے اور مشق کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

کلاسز

تعلیم و تربیت کی مؤثر فراہمی کے لئے ڈی ٹی آئی کے کلاس رومز مجموعی طور پر تمام سہولیات سے مزین ہیں تاکہ طلبہ محدود تعلیمی اوقات میں بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان کلاسز میں ملٹی میڈیا، ایئر کنڈیشنرز سمیت ضرورت کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

کھیل اور دیگر سرگرمیاں

یکجہتی ابتدا ، انضمام ارتقا اور ہم آہنگی کامیابی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ تروتازہ ذہن ایک تیز ذہن کے مقابلے میں زیادہ تعمیری اور فعال ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی لئے ڈی ٹی آئی اپنے طلبہ کو نصابی وقفوں کے دوران اذہان تروتازہ کرنے کا وقت فراہم کرتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ڈی ٹی آئی کے احاطے میں طلبہ کے لئے کرکٹ، بیڈمنٹن ، والی بال اور دیگر کھیلوں کے انتظامات موجود ہیں۔

کیفیٹیریا

ڈی ٹی آئی کیفے ٹیریا وہ جگہ ہے جہاں ہمارے طلبہ اپُر سکون ماحول میں مختلف معیاری کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ڈی ٹی آئی صادق آباد کیمپس

وڈیوز

طلبہ ڈی ٹی آئی میں ایک عام دن کیسے گزراتے ہیں نیچے وڈیوز میں دیکھئے۔