ڈی ٹی آئی میں ہماری تمام تر توجہ اپنے طلبہ کی عملی تربیت اور اُنہیں تکنیکی مہارت فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ اور ہماری یہ ذمہ داری یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔ ڈی ٹی آئی اب تک ملک بھر میں قائم وسیع اور معروف صنعتوں کے تکنیکی ملازمین کو عملی تربیت فراہم کر چکا ہے۔ ہم اپنے کارپوریٹ کلائینٹس کے انٹرنز اور نامزد افراد کی تکنیکی مہارت نکھارنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک مستند پیشہ ورانہ تربیتی ادارے کے طور پر اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ہم انجینئرز، یونیورسٹی گریجویٹس اور مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کے لئے بھی تربیتی مواقع فراہم کرتے ہیں۔