Quick Contact
اعجاز علی خان
Experience & Activities
جناب اعجاز علی خان تعلیمی اعتبار سے انجینئر ہیں اور وہ پچھلی چار دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی صنعت سے متعلق متعدد بڑے بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ آپ بیس سال سے زائد مدّت سعودی عرب میں آرام کو دہران اور پندرہ سال شیل کمپنی میں مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ شیل سے بطور جی ایم اور ڈائیریکٹر آپریشنز سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے پاکستان ریفائنریز(شیل، شیورون، پی ایس او جے وی) میں بطور سی ای او خدمات سرانجام دیں۔ اعجا ز علی خان گذشتہ ۱۲ سال متعدد انتظامی بورڈز میں بطور ڈائیریکٹر خدمات انجام دیتے رہے ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی ، پی آر ایل، شیل پاکستان ، پاک گریس کمپنی لمیٹڈ، پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان شامل ہیں۔ اس وقت وہ ڈیسکون کے متعدد اداروں اور ڈی ٹی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے ہیں۔