taimur-dawood

Quick Contact

تیمور داؤد

Experience & Activities

جناب تیمور داؤد اس وقت بطور چیئرمین ڈیسکون گروپ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جس میں ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اور ڈیسکون پاور سلوشنز (پرائیویٹ)لمیٹڈ سمیت دیگر ڈیسکون سے متعلق ادارے شامل ہیں۔ آپ گرے مکنزی انجینئرنگ سروسز (بی وی نیدرلینڈز) کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

آپ نے امریکا میں پرڈیو یونیورسٹی سے انڈسٹریل انجینئرنگ میں بیچلر کی سند حاصل کی اور جس کے بعد آپ نے نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ۔ ڈیسکون گروپ میں شمولیت سے پہلے تیمور داؤد، معاشی تجزیہ کار کے طور پر گراہم پارٹنرز سے منسلک رہے جو ٹیکنالوجی پر مرکوز ایک ہیج فنڈ ہے۔ وہ یو بی ایس میں بھی بطور ٹیکنالوجی تجزیہ کار خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

تیمور داؤد مختلف شعبہ جات میں 20 سال سے زائدعرصے کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں پراڈکٹ مارکیٹنگ، پراجکٹ فنانس، اسٹریٹجی ڈویلپمنٹ ، ٹرن اراؤنڈ مینجمنٹ، مرجرز اور ایکیوزیشن  شامل ہے۔ ۲۰۰۱ ء سے ۲۰۱۱ء تک انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفسیر کی حیثیت سے ڈیسکون کیمیکلز بھی کامیابی کے ساتھ چلایا ہے۔

ڈیسکون گروپ کی متعدد کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن ہونے کے علاوہ ، تیمور داؤد  ٹی آئی ای (The Indus Entrepreneurs) کے بورڈ رکن اور چارٹرڈ ممبر بھی ہیں۔ آپ ینگ پریزیڈنٹ آرگنائیزیشن انڈس چیپٹر کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔