Quick Contact
فاروق نظیر
Experience & Activities
جناب فاروق نظیر اعلیٰ تعلیم سے فراغت کے بعدابتدائی طور پر پرائس واٹر ہاؤس اینڈ ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ منسلک رہے ۔ بعد ازاں ۱۹۸۴ء میں یونی لیور کے مینجمنٹ اور ایگزیکٹو عہدوں پرتین براعظموں میں خدمات سرانجام دیتے رہے اور ملازمت کے اختتام تک یونی لیور لیونٹ اور یونی لیور کینیڈا کے ساتھ منسلک رہے۔
یونی لیور میں ملازمت کے دوران فاروق نظیر صاحب نے اسٹارٹ اپ کی قیادت سے لیکر انضمام ، تنظیم نو اورکسی چلتے ہوئے کاروباری فنکشن کو بند کرنے تک کے مختلف کاروباری پیچیدگیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یونی لیور کے بعدآپ نے ٹیٹلی جی بی لندن میں شمولیت اختیار کی اور یوں پاکستان میں کمپنی کے مشترکہ منصوبے کی ذمہ داری سنبھالی۔ گذشتہ برسوں میں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں بورڈ کی سطح پر اپنی قابلیت اور ذہانت منوائی ہے اور خطّے میں اپنی اسٹریٹیجک، مالیاتی اور رسک مینجمنٹ کی مہارت سے بین الاقوامی اور مقامی کاروبار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس وقت فاروق نظیر صاحب ڈیسکون کے متعدد اداروں کےبورڈ ز میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔