
Quick Contact
فیصل داؤد
Experience & Activities
جناب فیصل داؤد ، ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے وائس چیئرمین ہیں۔ وہ ڈی ٹی آئی کے ساتھ متعددڈیسکون کمپنیز کے بورڈ ممبرابھی ہیں ۔ 2000 میں ڈیسکون میں شمولیت سے قبل، فیصل داؤد دنیا بھر کے مختلف صنعتی اداروں میں انجینئرنگ، کیمیکل مینجمنٹ اور ایگزیکٹو مینجمنٹ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ان مصروفیات سے قبل، فیصل ، ابو ظہبی میں ڈیسکون انجینئرنگ کے ہیڈ آف انٹرنیشنل بزنس ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فائز رہے، جہاں اُن کے فرائض میں جی سی سی خطّے میں کاروباری سرگرمیوں کی تمام ذمہ داری شامل رہی۔ فیصل داؤد ڈیسکون کے انجینئرنگ ڈویژن کی ابو ظہبی میں واقع مینوفیکچرنگ فیسلٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ ہیڈ آف پراجکٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیسکون انجینئرنگ لاہور کے ٹریژری منیجر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
آپ نے کارنل یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اینڈ انجینئرنگ میں بیچلر کی سند حاصل کی اور ایم بی اے کولمبیا یونیورسٹی سے کیا۔
اس وقت وہ ڈیسکون کے دیگر انتظامی امور کی نگرانی کے علاوہ ڈیسکون کے پاور اینڈ کیمیکلز کے کاروبار کی قیادت کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ، فیصل داؤد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بورڈ آف نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن سے بھی منسلک ہیں۔