بورڈ آف ڈائیریکٹرز

بورڈ آف ڈائیریکٹرز، ادارے سے منسلک رہنماؤں اور اہم فیصلے کرنے والے ذہین افراد کی ایک مخصوص شوریٰ ہے جو ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اس بورڈ کو ایک بڑی ایگزیکٹو کمیٹی کی حمایت حاصل ہے جو ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے اغراض و مقاصد کے تناظر میں حصولِ اہداف کے لئے بنیادی انتظامی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

عبدالرزاق داؤد

جناب عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی اور سابق چیئرمین ہیں۔ آپ انجینئرنگ، کیمیکلز اور توانائی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

مزید پڑھیں

bilquis-dawood
بلقیس داؤد

شہرِ کراچی میں پلی بڑھی محترمہ بلقیس داؤد ہوم اکنامکس کی سند سے آراستہ ہیں۔ آپ ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور بلقیس و عبدالرزاق داؤد (بی اے آر ڈی) فاؤنڈیشن کے بورڈز سے منسلک ہیں۔

مزید پڑھیں

taimur-dawood
تیمور داؤد

جناب تیمور داؤد اس وقت بطور چیئرمین ڈیسکون گروپ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جس میں ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اور ڈیسکون پاور سولوشنز (پرائیویٹ)لمیٹڈ سمیت دیگر ڈیسکون سے متعلق ادارے شامل ہیں۔ اآپ گرے مکنزی انجینئرنگ سروسز (بی وی نیدرلینڈز) کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں

Faisal-Dawood
فیصل داؤد

جناب فیصل داؤد ، ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے وائس چیئرمین ہیں۔ وہ ڈی ٹی آئی کے ساتھ متعددڈیسکون کمپنیز کے بورڈ ممبر بھی ہیں ۔ 2000 میں ڈیسکون میں شمولیت سے قبل، فیصل داؤد دنیا بھر کے مختلف صنعتی اداروں میں انجینئرنگ،کیمیکل مینجمنٹ اور ایگزیکٹو مینجمنٹ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

MAHREEN-DAWOOD
مہرین داؤد

محترمہ مہرین داؤد پیشہ ورانہ طور پر فرنیچر کی صنعت سے منسلک ہیں ۔ وہ ڈسیکون انجینئرنگ لمیٹڈ اور ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی بورڈ ممبر ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری ڈیسکون کے دیگر اداروں میں بھی ہے۔

مزید پڑھیں

Farooq Nazir
فاروق نظیر

جناب فاروق نظیر اعلیٰ تعلیم سے فراغت کے بعدابتدائی طور پر پرائس واٹر ہاؤس اینڈ ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ منسلک رہے ۔ بعد ازاں ۱۹۸۴ء میں یونی لیور کے مینجمنٹ اور ایگزیکٹو عہدوں پرتین براعظموں میں خدمات سرانجام دیتے رہے اور ملازمت کے اختتام تک یونی لیور لیونٹ اور یونی لیور کینیڈا کے ساتھ منسلک رہے۔

مزید پڑھیں

EJAZ-ALI-KHAN
اعجاز علی خان

جناب اعجاز علی خان تعلیمی اعتبار سے انجینئر ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر پچھلی چار دہائیوں سے تیل کی صنعت سے متعلق متعدد بڑے بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ اعجاز علی خان 20 سال سے زائد عرصے سعودی عرب میں آرام کو دہران اور پندرہ سال شیل کمپنی میں مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

مزید پڑھیں