EducationalTour

مشاہداتی دورہ

ڈی ٹی آئی کی جانب سے اپنے طلبہ کو فراہم کی جانے والی معیاری سہولیات کا مشاہدہ کرنے کے لئے ساہیوال میں قائم کوم سیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ ڈی ٹی آئی لاہور کیمپس کے ایک روزہ دورے پر تشریف لائے۔ طلبہ نے ویلڈنگ، فیبریکیشن، اور الیکٹریکل سمیت تمام ورکشاپس کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈی ٹی آئی کے تربیت کاروں کی جانب سے دورے پہ آئے ہوئے طلبہ کو صنعتی استعمال کے اوزار اور آلات دکھائے گئے ۔ اس دورے کے نتیجے میں کوم سیٹ سے آئے ہوئے طلبہ کو اپنی کلاسوں میں حاصل شدہ نظری تعلیم کا عملی استعمال دیکھنے اور سمجھنےکا موقع حاصل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے