ہمارا نظریہ اور مقصد

پاکستان میں معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی گذشتہ دو دہائیوں سے ڈی ٹی آئی ، پاکستان کے پسماندہ اور متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کرتا آیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اُنہیں بہترین تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے پائیدار روزگار کے قابل بنانااور وطنِ عزیز کا ایک کارآمد شہری بنانا ہے۔

بنیادی اقدار

image

ایچ ایس ای

ہم اپنے طلبہ کو قابل اور تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے ایچ ایس ای کی بہترین تربیت فراہم کرتے ہیں اور دورانِ تربیت اپنے اساتذہ اور طلبہ کے تحفظ کو سب سےزیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی ٹی آئی کے حفاظتی لائحہ عمل میں ایسے واقعات و حادثات رونما ہونے کی ہرگز گنجائش موجود نہیں جنہیں روکا یا جن سے بچا جاسکتا ہے۔

image

محنت اور نظم و ضبط

طلبہ میں محنت اور نظم وضبط اُجاگر کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہےتاکہ تمام طلبہ مستقبل میں اپنے متعلّقہ شعبوں میں دورانِ ملازمت منظّم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنے مخصوص شعبوں میں مستعدی کی مثال قائم کر سکیں۔

image

دیانتداری

ہم اپنے ادارے میں تربیت کے دوران ایمانداری، اخلاقیات اور دیانتداری کو بہت اہمیت دیتے ہیں اوراس مقصد کا حصول اپنے تمام طلبہ کے پیشہ ورانہ رویوں پر خاص توجہ کے ذریعے کرتے ہیں۔

image

تنوع

ڈی ٹی آئی عقائد، رنگ و نسل یا صنفی اختلاف سے قطعِ نظر، تمام تر افراد کے لئے مساوات کی بنیادپر یکساں مواقع فراہم کرنے اور ادارے میں موجود انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے مابین احترام اور تعمیری گفتوشند کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔