صوبائی سطح پر اوّل انعام حاصل کرنے کے علاوہ ۲۰۱۶ء میں مہربان سردار کے عنوان سے قومی ہنر مقابلہ جیت کر ڈی ٹی آئی نے اخباری سرخیوں میں نمایاں جگہ بنائی۔ جس مقابلے میں ڈی آئی ٹی کا شریک امیدوار پاکستانی صنعتی اداروں کے چھ بہترین ویلڈرز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا۔ تقسیمِ انعامات کے موقع پر اوّل آنے والے ہمارے بہترین ویلڈر کو صابق صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین کی جانب سے سرٹیفیکیشن کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی پیش کی گئی۔