Quick Contact
عبدالرزاق داؤد
Experience & Activities
جناب عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی اور سابق چیئرمین ہیں۔ آپ انجینئرنگ، کیمیکلز اور توانائی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز لارنس پور وولن ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کیا، بعد ازاں داؤد ہرکولیس کیمیکلز لمیٹڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ۱۹۷۷ءمیں انہوں نے ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے نام سے ادارہ قائم کیا اور ۲۰۱۸ءتک ڈیسکون میں کاروبار کی قیادت کی۔
آپ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بانیان میں سے ایک ہیں اور فی الحال اس جامعہ کےپرو چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ لاہور میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور آپ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ابتدائی دس سال ٹرسٹی بھی رہ چکے ہیں۔
آپ بلقیس و عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن اور ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے بھی بانی ہیں اور فی الحال پاکستانی نوجوانوں کو خودکفیل بااختیار بنانے کی مہم کے تحت ان دونوں ترقی آمیز اداروں کی قیادت کر رہے ہیں۔